Quicklists
This content requires JavaScript and Macromedia Flash Player 7 or higher. Get Flash

Akber Ali Akber | Rizwan Zaidi | Manqabat 2021 | اکبرؑ علی اکبرؑ

azadarimarkaz

108 Views

Akber Ali Akber | Rizwan Zaidi | Manqabat 2021 | اکبرؑ علی اکبرؑ Poet Shayer e Bab ul Hawaij Noor Ali Noor Composed by Rizwan Zaidi Chorus by Team Rizwan Zaidi Audio Recorded At One Ten Studio Karachi Audio Engineer Irfan Zaidi, Karachi D.O.P Sharim Naqvi Video Edit by One Ten Media, Karachi Released by One Ten Production & AlSahlah Travels Youtube | https://youtu.be/rGpA9Z9HJFk Mp3 on Sound Cloud | https://soundcloud.com/rizwan-zaidi-2/akber-ali-akber-rizwan-zaidi-manqabat-2021 #Akber #RizwanZaidi #Manqabat2021 Connect with Rizwan Zaidi: Facebook: https://www.facebook.com/rizwanzaidiofficial Twitter: https://twitter.com/rizwanzaidi110 Youtube: https://www.youtube.com/rizwanzaidiofficial Official Website: http://www.rizwanzaidi.com خلقت شہزادہ علی اکبرؑ اکبر علی اکبرؑ ، ہمشکلِ پیمبرؐ، اللھم صلِ علیٰ، اللھم صلِ علیٰ اکبر یہ چاہتا ہے کہ اکبرؑ بنائوں میں اپنے جمالِ ذات کا مظہر بنائوں میں نورِ ازل کا نقشِ مکرر بنائوں میں اِک بار پھر رسولؐ کا پیکر بنائوں میں دوبارہ اپنے حُسن کا جوہر بنائوں میں میں ہوں علی سو اب علی اکبرؑ بنائوں میں جی چاہتا ہے دوسرا احمدؐ بنائوں میں جی چاہتا ہے حُسن کی اِک حد بنائوں میں خوش قامتوں میں سب سے ہی خوش قد بنائوں میں ہے جی میں کربلا کا محمدؐ بنائوں میں ایسا بنائوں جو مرے نازوں کا ناز ہو سر تا قدم یہ پورے کا پورا نماز ہو جبرئیلؑ جائو عظمتِ عمرانؑ لے کے آئو یاسین اور سورہِ رحمٰن لے کے آئو الحمد اُٹھائو، لولو و مرجان لے کے آئو ایسا کرو کہ پورا ہی قرآن لے کے آئو اپنے کرم میں ساری کرامات گوندھ کر اِس کا بدن بنائوں میں آیات گوندھ کر بارہ امامتوں کی اِکائی کو گوندھ کر کُل انبیاء کی ساری کمائی کو گوندھ کر یعنی خود اپنی ساری خدائی کو گوندھ کر میں کبریا ہوں اپنی بڑائی کو گوندھ کر ایسا بنائوں ذات کی جو حد دکھائی دے ایسا ہو جو علیؑ کو محمدؐ دکھائی دے بے مثل مصطفیٰؐ کی ہے تصویرِ بے مثال اے موسیٰؑ لائو طور سے وہ نورِ ذوالجلال اے ابراہیمؑ لائو رسولوں کا سب کمال میرے حبیب لانا ذرا اپنے خد و خال اِن سب تجلیوں سے ہی اکبرؑ سجائوں میں یوسفؑ کا حُسن لائو کہ پائوں بنائوں میں تخلیق کے کمال کا حاصل وصول ہو شبیرؑ نے جو مانگی دعا وہ قبول ہو روشن شعائے نور سے بیتِ بتولؑ ہو یہ میرا شاہکار مکمل رسولؐ ہو مہکے گلِ بہشت سے گلشن بتولؑ کا جھولی میں ہو حسینؑ کی بچپن رسولؐ کا چہرے میں اِس کے چہرہِ وحدت کا رنگ ہو پیکر میں اِس کے اوجِ ولایت کا رنگ ہو قامت میں ہر اماموں کی قامت کا رنگ ہو مثلِ رسولؐ اِس میں رسالت کا رنگ ہو دھرائوں آج پھر میں کہانی رسولؐ کی میرا حسینؑ دیکھے جوانی رسولؐ کی مجھ کو یہ ذاتِ حُسن سجانے پہ فخر ہو پائے حسینؑ اِس کو تو پانے پہ فخر ہو مجھ کو یہ شاہکار دکھانے پہ فخر ہو ایسا بنے کہ مجھ کو بنانے پہ فخر ہو اپنے حَسیں حبیب کی تنویر دیکھ کر میں خود کو خود بھی داد دوں تصویر دیکھ کر ایسا بنے کہ خلق کا معیار داد دے ہے جس کی یہ شبیہ وہ سردار داد دے نورِ مبیں ہو، عالمِ انوار داد دے ایسا کمال حیدرِ کرارؑ داد دے تسبیح کی صدا ہو زمیں آسمان پر جاری ہو میری حمد علیؑ کی زبان پر میں باہنر ہوں اپنا ہنر میں دکھائوں گا آیاتِ فجر سے رُخِ روشن سجائوں گا اِس نور کو میں اپنی جِلو میں جِلائوں گا والشمس والقمر سے میں آنکھیں بنائوں گا آواز ایسی ہو کہ جہاں گونجنے لگے بولے تو مسجدوں میں اذاں گونجنے لگے واحد کے ہر کمال کی وحدت بھی اِس میں ہو نورِ ولا و نورِ امامت بھی اِس میں ہو حق تو یہ ہے کہ میری حقیقت بھی اِس میں ہو عباسِؑ ذوالجلال کی ہیبت بھی اِس میں ہو تلوار پر گرفت نہایت کمال ہو اِس کی کلائی میں غضبِ ذوالجلال ہو اتنا بلند عرش کو چُھو لے کھڑے کھڑے چھوٹے دکھائی دینے لگیں سب بڑے بڑے حُسنِ خدا کے اِس میں نگینے بھی ہوں جڑے یوسفؑ جو اِس کو دیکھے تو سجدے میں گر پڑے اِتنا حَسیں ہو لعل شہہِ مشرقین کا یعقوبؑ آ کے صدقہ اُتارے حسینؑ کا جبرئیلؑ جا کے کر مرے مظہر سے مشورہ میری طرف سے حیدرِ صفدرؑ سے مشورہ کر ہیبت و جلال پہ شبرؑ سے مشورہ چہرے پہ کرنا زینبِ مضطرؑ سے مشورہ لینا ہے مشورہ یہ شہہِ مشرقین سے سینہ ہو کیسا پوچھ یہ جا کر حسینؑ سے رضوانؔ اور نور علیؔ بولا یہ خدا تخلیق کر رہا ہوں میں پھر آج مصطفیٰؐ ہوگی اِک اور اِس میں یہ عظمت کی انتہا خلقت میں اِس کی رکھوں گا میں عمرِ سیدہؑ اکبرؑ میرا ہو سورہِ رحمٰن کی طرح نازل کروں حسینؑ پہ قرآن کی طرح

  • CategoryManqabat
  • Duration: 11:29
  • Date:  7 months ago
  • Tags:   no-tag

Please select playlist name from following

Report Video

Please select the category that most closely reflects your concern about the video, so that we can review it and determine whether it violates our Community Guidelines or isn’t appropriate for all viewers. Abusing this feature is also a violation of the Community Guidelines, so don’t do it.

0 Comments

If you are reading this, please do not touch the next field